13 اکتوبر 2013 - 20:30
جان کیری کی طرف سے ایران کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر تاکید

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ان خیالات کا اظہار امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ پبلک افئیر کمیٹی کے واشنگٹن اجلاس میں لندن سے اپنے سیٹلائٹ خطاب میں کیا ہے۔

ابنا:  امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ان خیالات کا اظہار امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ پبلک افئیر کمیٹی کے واشنگٹن اجلاس میں لندن سے اپنے سیٹلائٹ خطاب میں کیا ہے۔جان کیری نے اسرائیل کی حامی لابی کو یقین دلایا اور ساتھ ہی ساتھ ایران کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔جان کیری کا کہنا تھا ' ایران کے ساتھ کسی بھی معاملے میں ہم اسرائیل کی سلامتی کے تقاضوں کو مد نظر رکھیں گے۔دوسری جانب ایران کی متعدد بار کرائی گئی اس یقین دہانی کہ' اس کا جوہری پروگرام پر امن ہے 'کے باوجود اسرائیل کا موقف ہے کہ ایران جوہری اسلحے کی تیاری کر رہا ہے۔جان کیری افغانستان کے دورے کے بعد یورپی یونین کی امور خارجہ کی سربراہ آشٹن کیتھرائن سے شام کی صورتحال پر بات چیت کیلیے لندن پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے کے دوران ایران اور دنیا کے چھ بڑے ملکوں کے درمیان شروع ہونے والی بات چیت بھی اس ملاقات کا اہم موضوع ہیں۔ جان کیری ایشیائی ممالک کا دس روزہ دورہ مکمل کر کے لندن آئے ہیں جہاں سے واشنگٹن واپس جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲